Maktaba Wahhabi

105 - 105
(کَیْفَ یَکُوْنُ الْمُسْلِمُ مُسْلِماً وَھُوَیُبْغِضُ رَسُوْلَ الْاِسْلَامِ الَّذِیْ جَائَ نَابِالْھُدیٰ وَدِیْنِ الْحَقِّ) ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو ہدایت اور دین ِ حق لائے ان کے ساتھ دشمنی رکھنے والا شخص مسلمان کس طرح ہوسکتا ہے؟‘‘ السدیری البغدادی کو جوابی خط میں لکھا: (اَمَّا مَاذَکَرْتُمْ اَنِّیْ اُکَفِّرُجَمِیْعَ النَّاسِ اِلَّامَنِ اتَّبِعَنِیْ وَاَزْعَمُ اَنَّ اَنْکِحَتَھُمْ غَیْرَ صَحِیْحَۃٌ وَیَاعَجَباً کَیْفَ یَدْخُلُ ھَذَا فِیْ عَقْلِ عَاقِلٍِ) ’’آپ کا یہ کہنا کہ میں اپنے پیروکاروں کے سوا سب کو کافر قرار دیتا اور اُن کے نکاح کو غیر صحیح سمجھتا ہوں،یہ کس قدر تعجّب انگیزچیز ہے۔کسی عقلمند آدمی کے دماغ میں یہ باتیں کیسے آسکتی ہیں؟‘‘ اور اسی خط میں رقم طراز ہیں: ’’دلائل الخیرات کے متعلق میں نے اپنے برادران کو مخلصانہ مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کے دلوں میں دلائل الخیرات پڑھنے کی عظمت تلاوت ِ قرآن سے زیادہ ہے تو یہ کتابُ اللہ کی توہین ہے۔لہٰذا اس سے باز رہیں لیکن اُن لوگوں کا یہ کہنا کہ میں نے دلائل الخیرات کے جلانے کا حکم دیا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے منع کیا ہے‘ یہ بالکل غلط بہتان ہے اور میرا دامن ان الزامات کی آلودگی سے پاک ہے۔‘‘ علماء کا خراج ِ تحسین: شیخ پر الزامات عائد کرنے والوں میں اہل ِ علم و نظر شاذونادرہی ہیں،صرف تنگ نظرو کم فہم افراد کا گروہ اس’’کارخیر‘‘ میں پیش پیش رہا ہے،ورنہ بڑے بڑے علّامہ فہّامہ تو ان کے متعلّق بڑی اچھی آراء کا اظہار کر چکے ہیں،جن میں سے چند ایک یہ ہیں:
Flag Counter