Maktaba Wahhabi

109 - 105
لِیُجَدِّدُوْا لِھٰذِہٖ الْاُمَّۃِ اَمْرَدِیْنِھِمْ بَلْ لَقَدْ کَانَ اَحَقُّ بِھٰذاالْوَصْفِ مِنْ کُلِّ مَنْ وُصِفَ بِہٖ فِیْ تَارِ یْخِنَا)(محمد بن عبدالوہاب للطنطاوی) ’’اُن لوگوں میں ہونا آپ کا مقدّر تھا جن کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ وہ اِس اُمت کے دینی امور کی تجدید کے لیے مبعوث ہونگے۔بلکہ وہ ہماری تاریخ میں مذکور مجدّدین میں سے اس لقب کے سب سے زیادہ مستحق تھے۔‘‘ 10۔مؤرخ محمّد بن قاسم: (کَانَ الْوَہَّابِیُّوْنَ فِیْ عَقِیْدَتِھِمْ وَمَذْھَبِھِمْ عَلیٰ طَرِیْقِ اَھْلِ السُّنَّۃِ وَالْجَمَاعَۃِ وَالْاَسَاسِ الْاَصْلِیِّ لِمَذْھَبِھِمْ ھُوَ تَوْحِیْدُ اللّٰہِ)(تاریخ اوربا) ’’وہّابی اپنے عقیدہ اور مذہب کے اعتبار سے اہل سنّت والجماعت کے طریقہ پر تھے۔اور ان کے مذہب کی اساس و بنیاد توحیدِ الٰہی ہے۔‘‘ تِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ اغیار کی نظر میں: شیخ محمد بن عبدالوہّاب اور ’’وہّابیّت‘‘ کو صرف اپنوں کا خراج ِ تحسین ہی حاصل نہیں ہوابلکہ یہ مُصلح اور اس کی تحریک کے تمام کارکنان اغیار کی نظر میں بھی موحّد مسلمان کہلانے کے بجاطور پر مستحق اور حق بجانب ہیں۔ان کے بارے میں بیشمار انگریز مصنّفین و مؤرّخین اپنی آرائِ استحسان کا اظہار کرچکے ہیں مثلاً: ۱۔امریکی مفکّر‘ سٹوڈرڈ:۔ ’’وہ داعی(محمد بن عبدالوہّاب)مسلمانوں کو اصلاح ِ نفس پر آمادہ کرتا تھا اور اسلامی عزت ِ گزشتہ اور عظمت ِ رفتہ کے اعادہ کیلئے
Flag Counter