Maktaba Wahhabi

28 - 105
کو پوجتے تھے۔اولیاء اللہ اور بزرگوں کو آپ بُت کس طرح بنارہے ہیں یا اَنبیاء کو صنم کیسے کہہ سکتے ہیں؟‘‘ جواب: اسے سابقہ جواب دیں اور جب وہ اقرار کرلے کہ کفّار بھی اللہ تعالیٰ کی ربوبیّت کے قائل تھے اور جن بتوں کی طرف متوجہ رہتے تھے،ان کی صِرف سفارش چاہتے تھے۔اگر یہ اپنے اور ان کفّار کے فعل میں فرق پوچھنا چاہے تو اسے بتائیں کہ بعض کافر تو بتوں کو پُکارتے تھے اور ان میں سے بعض تو ایسے بھی تھے جو اولیاء کرام کو پکارتے تھے جن کے متعلِّق فرمان الٰہی ہے: ﴿اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْ عُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمُ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّھُمْ اَقْرَبُo﴾ (سورۃ بنی اسرائیل:۵۷) ’’یہ لوگ جن کو پکارتے ہیں اور اپنے رب کی طرف وسیلہ ڈھونڈتے ہیں ان میں سے بہت نزدیک کون ہے؟‘‘ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی ماں کو پکارتے تھے۔اللہ نے فرمایاہے: ﴿مَا الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ اِلَّا رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہٖ الرُّسُلُ وَاُمُّہ‘ صِدِّ یْقَۃٌ کَانَا یَأکُلَانِ الطَّعَامَ اُنْظُرْ کَیْفَ نُبَیِّنُ لَھُمُ الْاٰیَاتِ ثُمَّ انْظُرْ اَنّٰی یُؤْفَکُوْنَoقُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمْلِکُ لَکُم ضَرًّا وَّلَا نَفْعاًوَاللّٰہُ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُo﴾(سورۃ المائدہ:۷۵۔۷۶) ’’نہیں مسیح ابن مریم مگرپیغمبر،اِن سے پہلے بہت سے پیغمبر گزرے ہیں اُن کی ماں صدّیقہ(ولیّہ)تھیں،وہ دونوں کھانا کھاتے تھے۔دیکھ ہم اُن لوگوں کے لیے نشانیاں کیسے بیان کرتے ہیں،پھر دیکھ کہ یہ کہاں سے پلٹائے جاتے ہیں۔کہہ دیجیئےکہ کیا تم سوائے اللہ کے ایسی چیزوں کی
Flag Counter