Maktaba Wahhabi

103 - 100
۷- کفرہمیشہ کے لئے جہنم واجب کر دیتا ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿كَذَٰلِكَ يُرِيهِمُ اللّٰہُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ ۖ وَمَا هُم بِخَارِجِينَ مِنَ النَّارِ﴾[1] اسی طرح اللہ تعالیٰ انہیں ان کے اعمال دکھائے گا انہیں حسرت دلانے کے لئے،اور یہ ہرگز جہنم سے نہ نکلیں گے۔ ۸- کفر اللہ کے دربار سے دھتکارے جانے اور اس کی رحمت سے دور کئے جانے کا سبب ہے: اللہ سبحانہ وتعالیٰ ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا﴾[2] بیشک اللہ تعالیٰ نے کافروں پر لعنت فرمائی ہے اور ان کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ تیارکر رکھا ہے۔ ۹- کفر اللہ کے غضب اور اس کے دردناک عذاب کا عظیم ترین سبب ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
Flag Counter