Maktaba Wahhabi

104 - 100
﴿وَلَـٰكِن مَّن شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰہِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾[1] لیکن جو لوگ کھلے دل سے کفر کریں تو ان پر اللہ کا غضب ہے اور انہی کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔ ۱۰- کفر کافر کے سینے کو سب سے زیادہ تنگ بنادیتا ہے: اللہ تعالیٰ کا ارشادہے: ﴿وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ اللّٰہُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ﴾[2] اور اللہ جسے گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کے سینے کوبہت تنگ کردیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے‘ اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان نہ لانے والوں پر ناپاکی مسلط کردیتا ہے۔
Flag Counter