Maktaba Wahhabi

105 - 100
۱۱- کفر دل پر مہر لگا دیتا ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَقَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ ۚ بَلْ طَبَعَ اللّٰہُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا﴾[1] اور اس سبب سے کہ وہ یوں کہتے ہیں کہ ہمارے دلوں پر غلاف ہے، حالانکہ دراصل ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگادی ہے‘ اس لئے وہ بہت ہی تھوڑا ایمان لاتے ہیں۔ ۱۲-کفر اکبر جہاد کے ذریعہ یا مسلمانوں کے حکام کے ذریعہ جان ومال کو حلال کردیتا ہے۔ ۱۳ -کفر اکبر کافر اور مومنوں کے درمیان عداوت و دشمنی کو واجب کردیتا ہے: لہٰذا مومنوں کے لئے اس سے محبت اوردوستی رکھنا جائز نہیں خواہ وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔ ۱۴- کفر اصغر ایمان میں کمی پیدا کرتا ہے اور اسے کمزور کردیتا ہے: اور اس کا مرتکب اگر اس سے توبہ نہ کرے تواس بات کا بڑا اندیشہ ہوتا ہے کہ
Flag Counter