Maktaba Wahhabi

34 - 100
عرب یا عجم(غیر عرب) کے جس گھرانے والوں کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ خیر کا ارادہ کرتا ہے اس میں اسلام داخل فرمادیتا ہے۔ ۱۳- اسلام دنیا و آخرت میں ہرخیر وبرکت کا سبب ہے: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إنَّ اللّٰہَ لا يَظْلِمُ مُؤْمِنًا حَسَنَةً، يُعْطى بها في الدُّنْيا ويُجْزى بها في الآخِرَةِ، وأَمّا الكافِرُ فيُطْعَمُ بحَسَناتِ ما عَمِلَ بها لِلّٰہِ في الدُّنْيا، حتّى إذا أفْضى إلى الآخِرَةِ، لَمْ يكُنْ له حَسَنَةٌ يُجْزى بها ‘‘[1] اللہ تعالیٰ کسی مومن کی ایک نیکی بھی کم نہیں کرتا، اسے دنیا میں بھی اس کا صلہ دیاجاتاہے اور آخرت میں بھی اس کا بدلہ دیا جائے گا، رہا کافر، تو اسے اللہ کے لئے کی ہوئی اپنی نیکیوں کے عوض دنیا ہی
Flag Counter