Maktaba Wahhabi

38 - 100
تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہوجائیں اور یہ کہ وہ کسی شخص سے محض اللہ کے لئے محبت کرے، اور یہ کہ وہ کفر میں پلٹ کرجانا - جبکہ اللہ نے اسے اس سے نجات دیدی ہے- ایسے ہی ناپسند کرے جس طرح اسے جہنم کی آگ میں ڈالا جانا ناپسند ہے۔ اورحضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ ذاقَ طَعْمَ الإيمانِ مَن رَضِيَ باللّٰہِ رَبًّا، وبالإسْلامِ دِينًا، وبِمُحَمَّدٍ رَسولًا ‘‘[1] جو شخص اللہ کو رب مان کر، اسلام کو دین مان کر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول مان کر راضی و خوش ہوگیا اسے ایمان کی چاشنی مل گئی۔ ۱۸- اسلام اللہ عزوجل کا سیدھا راستہ ہے، جو اس پرچلے گا کامیاب و کامراں ہوگا: حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی
Flag Counter