Maktaba Wahhabi

59 - 100
نہم: جو یہ عقیدہ رکھے کہ بعض لوگوں کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت سے نکلنے کی گنجائش ہے، جیساکہ خضر علیہ السلام کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت سے نکلنے کی گنجائش تھی، تو ایسا شخص کافر ہے۔ دہم: اللہ کے دین سے اعراض کرنا‘ بایں طور کہ نہ تو اسے سیکھے اور نہ ہی اس پر عمل کرے، اس کی دلیل درج ذیل فرمان باری ہے: ﴿وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا ۚ إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ﴾[1] اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے وعظ کیا گیا پھر بھی اس نے ان سے منہ پھیر لیا‘ بیشک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔ ان تمام نواقض میں از راہ مذاق کہنے والے‘ سنجیدگی سے کہنے والے اور ڈرکر کہنے والے کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، سوائے مجبور کے(یعنی جس پر دباؤ ڈال کر کہلوایا گیا ہو) اور یہ سارے امور انتہائی خطرناک اور
Flag Counter