Maktaba Wahhabi

67 - 100
سوم: شک کا کفر ‘ اور یہ گمان کا کفر ہے: اس کی دلیل اللہ عزوجل کایہ ارشاد ہے: ﴿وَدَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ قَالَ مَا أَظُنُّ أَن تَبِيدَ هَـٰذِهِ أَبَدًا ﴿٣٥﴾ وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِن رُّدِدتُّ إِلَىٰ رَبِّي لَأَجِدَنَّ خَيْرًا مِّنْهَا مُنقَلَبًا ﴿٣٦﴾ قَالَ لَهُ صَاحِبُهُ وَهُوَ يُحَاوِرُهُ أَكَفَرْتَ بِالَّذِي خَلَقَكَ مِن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوَّاكَ رَجُلًا ﴿٣٧﴾ لَّـٰكِنَّا هُوَ اللّٰہُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا﴾[1] اور وہ اپنے باغ میں داخل ہوا ‘ حالانکہ وہ اپنے آپ پر ظلم کرنے والا تھا‘ کہنے لگا میں نہیں خیال کرسکتا کہ یہ کسی وقت بھی برباد ہوجائے۔ اور نہ میں قیامت کو قائم ہونے والی خیال کرتا ہوں اور اگر (بالفرض) میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو یقینا میں وہاں پہنچ کر اس سے بھی زیادہ بہتر پاؤں گا۔ اس کے ساتھی نے اس سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کیا تو اس معبود سے کفر کرتا ہے
Flag Counter