Maktaba Wahhabi

72 - 100
جنت میں داخل کرے اور چاہے تو یونہی بخش دے۔[1] ثالثاً: کفر اکبر اور کفر اصغر کے درمیان فرق: ۱- کفر اکبر انسان کو دین اسلام سے خارج کر دیتا ہے: جبکہ کفر اصغر دین اسلام سے خارج نہیں کرتا۔ ۲-کفر اکبر تمام اعمال کو ضائع وبرباد کر دیتا ہے: جبکہ کفر اصغر تمام اعمال کو ضائع نہیں کرتابلکہ اس میں کمی پیدا کرتا ہے۔ ۳-کفر اکبر کا مرتکب جہنم میں ہمیشہ ہمیش رہے گا : جبکہ کفر اصغر کا مرتکب اگر جہنم میں داخل بھی ہوا تو اللہ تعالیٰ اسے معاف کرسکتا ہے۔ ۴-کفر اکبر جان ومال کو حلال کردیتا ہے: جبکہ کفر اصغر جان و مال کو حلال نہیں کرتا۔ ۵ -کفر اکبر کافر اور مومنوں کے درمیان عداوت و دشمنی کو واجب کر دیتا ہے: چنانچہ مومنوں کے لئے اس سے محبت اوردوستی رکھنا جائز نہیں خواہ وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، جبکہ کفر اصغرمطلق طور پر دوستی رکھنے سے منع نہیں
Flag Counter