Maktaba Wahhabi

77 - 100
وعالم‘ ان پڑھ‘ کتابی (جسے کتاب دی گئی ہو) اور عام و خاص وغیرہ میں کوئی فرق نہیں، اور یہ بات دین اسلام میں بدیہی طور پر معلوم ہے۔ دوسری قسم: جولوگ دین اسلام کی طرف منسوب ہیں اور اس بات کے دعویدار ہیں کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتے ہیں : پھر ان سے اس کے خلاف کوئی چیز سرزد ہوتی ہے ‘ اور وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ دین اسلام پر باقی ہیں اور مسلمانوں میں سے ہیں، تو ایسے لوگوں کو کافر قرار دینے کے بہت سے اسباب ہیں ‘ جو مجموعی طور پر اللہ اور اس کے رسول کی تکذیب‘ اس کے دین کی عدم پابندی اور اس کے لوازم کی طرف لوٹتے ہیں۔[1] ثانیاً: تکفیر کے تمام اسباب چار نواقض میں داخل ہیں : قول‘ یا فعل‘ یااعتقاد‘ یا شک اور تردد۔ امام العصر علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز - اللہ ان پر رحم فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے- فرماتے ہیں :’’اسلامی عقیدہ کے کچھ قوادح
Flag Counter