Maktaba Wahhabi

78 - 100
(خراب کرنے والے امور) ہیں اوران کی دو قسمیں ہیں : ایک قسم تو وہ ہے جو اس عقیدہ کو توڑ دیتے اور اسے رائیگاں کردیتے ہیں اور ان کا مرتکب کافر ہوجاتا ہے - ہم اللہ کی پناہ چاہتے ہیں - اور دوسری قسم وہ ہے جواس عقیدہ میں نقص پید اکرتے ہیں اور اسے کمزور کردیتے ہیں : پہلی قسم: دائرہ ٔ کفر میں داخل کردینے والی برائیاں : نواقض اسلام دین اسلام سے مرتد ہونے کا سبب ہیں جنہیں ’’نواقض‘‘ کہا جاتا ہے‘ ناقض قول‘ عمل‘ عقیدہ اور شک سب ہوسکتا ہے۔ چنانچہ انسان کبھی کوئی بات کہہ کر یا کوئی عمل کرکے یا کوئی عقیدہ رکھ کر یا شک وشبہ میں مبتلا ہوکر اسلام سے خارج ہوجاتا ہے، ان چاروں چیزوں میں سے کوئی ایسا ناقض سرزد ہوجاتا ہے جو انسان کے عقیدہ میں خلل انداز ہوتا ہے اور اسے ضائع کردیتا ہے، اہل علم نے ان چیزوں کو اپنی کتابوں میں ’’مرتد کے حکم کا بیان‘‘ کے نام سے ذکر کیا ہے،اوراہل علم کا جوبھی مذہب یا فقہاء میں سے جو بھی فقیہ کتابیں تالیف کرتا ہے ‘ عام طور سے جب حدود کا ذکر کرتا ہے تو مرتد کے حکم کا بیان ضرورکرتا ہے‘ یعنی وہ شخص جو اسلام
Flag Counter