Maktaba Wahhabi

96 - 100
۳- اور یہ کہے: میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔[1] دوسری قسم: دائرۂ کفرمیں نہ داخل کرنے والی برائیاں : یہ چیزیں ایمان کو کمزور اور اس میں نقص پیدا کرتی ہیں نیزا س کے مرتکب کو جہنم اور اللہ کے غیظ و غضب کا مستحق بناتی ہیں ‘ لیکن ان کا مرتکب کافر نہیں ہوتا، جیسے سود خوری اور دیگر حرام امور مثلاً زناکاری اور بدعات کا ارتکاب‘ بشرطیکہ اس کا ایمان ہو کہ وہ حرام ہے‘ اسے حلال نہ سمجھے‘ اور اگریہ عقیدہ ہو کہ ایسا کرنا حلال ہے تو وہ کافر ہوجائے گا، اس کے علاوہ دیگر اعمال جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے جشن منانا ‘ یہ ایک بدعت ہے جسے چوتھی صدی ہجری اور اس کے بعد میں لوگوں نے ایجاد کیا ہے‘ تو یہ تما م چیزیں عقیدہ کو مضمحل کرنے کا سبب ہیں ‘ البتہ اگر میلاد کے اس جشن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فریاد کی جائے تو یہ بدعت کی پہلی قسم میں سے یعنی دین اسلام سے خارج کرنے والی ہوگی۔
Flag Counter