Maktaba Wahhabi

105 - 144
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(اذا سأل أحدکم فلیکثر ؛ فإنما یسأل ربہ)[1] یعنی:جب کوئی شخص دعا مانگنے لگے تو بہت زیادہ اپنی حاجات پیش کرے؛کیونکہ وہ اپنے رب سے مانگ رہاہے۔ اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا ایک ادب بلکہ شریعت نے بڑی بڑی چیزیں مانگنے کی ترغیب دی ہے،اور مانگنے کا طریقہ اور سلیقہ یہ بتلایاہے کہ کسی تردد کے بغیر یقینی انداز سے مانگواور بڑی بڑی چیزیں مانگو: عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: (لایقل أحدکم :اللھم اغفرلی إن شئت، اللھم ارحمنی إن شئت لیعزم المسئلۃ ؛ فإن اللہ لامکرہ لہ)[2] یعنی:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم میں سے کوئی شخص اپنی دعامیں یہ نہ کہے:اے اللہ!اگر تو چاہے تو مجھے معاف فرمادے،اے اللہ!اگر تو چاہےتو مجھ پہ رحم فرما،کسی تردد کے بغیر خوب یقین کے ساتھ سوال کرے؛کیونکہ اللہ تعالیٰ کو کوئی مجبور کرنے والانہیں ہے۔ صحیح مسلم کی روایت میں یہ بھی مروی ہے :
Flag Counter