Maktaba Wahhabi

107 - 144
لاتسل بنی آدم حاجۃ وسل الذی أبوابہ لاتغلق فبنی آدم یغضب إن سألتہ واللہ یغضب إن ترکت سؤالہ یعنی:اولادِ آدم سے کسی حاجت کا سوال نہ کرو،بلکہ اس ذات سے سوال کرو جس کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔بنوآدم تو سوال کرنے سے ناراض ہوتےہیں،جبکہ اللہ تعالیٰ سوال نہ کرنے سے ناراض ہوتاہے۔ میدان میں جمع ہوکر دعا کی حکمت تمام جن وانس اور تمام اولین وآخرین کے ایک میدان میں جمع ہوکر دعا مانگنے میں حکمت یہ ہے کہ جس قدر اجتماع بڑا ہوتاہے،اسی قدر قبولیتِ دعا کا موقع وامکان بڑھ جاتاہے؛اسی لئے اللہ تعالیٰ نے دن میں پانچ بار مسجد میں اقامتِ صلاۃ کیلئےجمع ہونےکا حکم دیاہے،مزیدبرآں ہرہفتے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کیلئے جمع ہونے کاحکم دیا،یہ بات معلوم ہے کہ جمعہ کا اجتماع عام نمازوں کے اجتماع سے بڑا ہوتاہے،مزیدبرآں عیدین کی نماز کی ادائیگی کیلئے ایک میدان میں جمع ہونے کا حکم دیا،یہ سالانہ اجتماع،جمعہ کے اجتماع سے بڑا ہوتاہے،جب لوگوں کو بارش کی حاجت ہوتی ہےاور خشک سالی ایک قحط اوروباء کی شکل اختیارکرلیتی ہے،تولوگ اپنے رب سے دعاء مانگنے کے محتاج بن جاتے ہیں،اس
Flag Counter