Maktaba Wahhabi

120 - 144
اسے لاحاضر کریں گے، اور ہم کافی ہیں حساب کرنے والے ۔ جزاء وسزاء کا عمل باریک بینی پرقائم ہے اعمال کے گنے جانے اور بدلہ دینے جانے کا یہ عمل بڑی باریک بینی پر قائم ہوگا؛کیونکہ یہ ساراکام اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جس سے کوئی گوشہ پوشیدہ نہیں ہے: [وَوُضِـعَ الْكِتٰبُ فَتَرَى الْمُجْرِمِيْنَ مُشْفِقِيْنَ مِمَّا فِيْہِ وَيَقُوْلُوْنَ يٰوَيْلَتَنَا مَالِ ہٰذَا الْكِتٰبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيْرَۃً وَّلَا كَبِيْرَۃً اِلَّآ اَحْصٰىہَا۝۰ۚ وَوَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حَاضِرًا۝۰ۭ وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا۝۴۹ۧ ][1] ترجمہ:اور نامہٴ اعمال سامنے رکھ دیئے جائیں گے۔ پس تو دیکھے گا کہ گنہگار اس کی تحریر سے خوفزده ہو رہے ہوں گے اور کہہ رہے ہوں گے ہائے ہماری خرابی یہ کیسی کتاب ہے جس نے کوئی چھوٹا بڑا بغیر گھیرے کے باقی ہی نہیں چھوڑا، اور جو کچھ انہوں نے کیا تھا سب موجود پائیں گے اور تیرا رب کسی پرظلم وستم نہ کرے گا ۔ سورۃ الزلزال میں فرمایا: [يَوْمَىِٕذٍ يَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا۝۰ۥۙ لِّيُرَوْا اَعْمَالَہُمْ۝۶ۭ فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَيْرًا يَّرَہٗ۝۷ۭ وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا يَّرَہٗ۝۸ۧ ] [2]
Flag Counter