Maktaba Wahhabi

124 - 144
عن ابن عباس رضی اللہ عنھما قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :(نعمتان مغبون فیھما کثیر من الناس :الصحۃ والفراغ)[1] یعنی:عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دونعمتیں ایسی ہیں جن کے بارہ میں بہت سے لوگ دھوکہ کھائے ہوئے ہیں (اور بہت نقصان اٹھائیں گے)ایک صحت اوردوسری فراغت۔ میدان محشر کے پانچ سوال روزِ قیامت اللہ تعالیٰ ہرشخص کو باری باری اپنے سامنے کھڑاکرکے بازپرس فرمائے گا،پہلاسوال وقت ہی کے تعلق سے ہوگا،یعنی اسے کیسے صرف کیا؟ عن ابی برزۃ رضی اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال:(لاتزول قدما عبد یوم القیامۃ حتی یسأل عن خمس :عن عمرہ فیما أفناہ، وعن شبابہ فیما أبلاہ، وعن مالہ من أین اکتسبہ وفیما أنفقہ، وماذا عمل فیما علم)[2] یعنی:ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:بندے کے قدم قیامت کے دن اس وقت تک نہیں ہل سکیں گے جب تک اس سے پانچ سوالوں کے جواب نہ لے
Flag Counter