Maktaba Wahhabi

136 - 144
صفاتِ نفی کیلئے ایک اہم قاعدہ اللہ تعالیٰ کیلئےصفاتِ نفی کا ادب یا قاعدہ یہ ہے کہ نفی کے ساتھ ہی اس کے مقابل جو صفتِ کمال ہے اس سے اس کا متصف ہونا ذکر کیاجائے،چنانچہ یوں کہا جائے گا کہ اللہ تعالیٰ ظلم نہیں کرتا بلکہ عدل کرتا ہے،ایسا عدل جس میں کوئی نقص نہ ہو بلکہ کمال ہی کمال ہو۔ اللہ تعالیٰ جوچاہے اپنے اوپرحرام کرلے یاواجب کرلے (۵) اللہ تعالیٰ اپنی ذات پر جو چیز چاہے حرام فرمالے؛کیونکہ ہر قسم کا حکم اور فیصلہ اسی کے ہاتھ میں ہے،ہم اپنی طرف سے اللہ تعالیٰ پر کوئی چیز حرام نہیں کرسکتے،اللہ تعالیٰ جو چاہے اپنے اوپر حرام کرلےیا واجب کرلے۔ واجب کرلینے کی مثال اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:[كَتَبَ عَلٰي نَفْسِہِ الرَّحْمَۃَ][1] یعنی:اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات پر رحمت واجب کرلی ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ نے ایک حدیث کی روشنی میں یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ میری رحمت،میرے غضب سے پہلے ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اللہ تعالیٰ پر کوئی چیز واجب یاحرام ہوسکتی ہے؟ جواب: اللہ تعالیٰ اپنی مرضی سے اپنی ذات پر کوئی چیز واجب یاحرام کرسکتاہے؛کیونکہ ہرفیصلہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے،لہذا وہ جوچاہے فیصلہ فرمائے،ہم
Flag Counter