Maktaba Wahhabi

142 - 144
چھوڑے جارہاہوں،اگر تم نے اسے مضبوطی سے تھام لیا تو کبھی گمراہ نہ ہوگے:ایک کتاب اللہ اور دوسرا میری سنت۔ علم نافع اوراس کاحصول (۹) جب ہرشخص اصلاً گمراہ ہے،تو پھر ہرشخص کیلئے علمِ نافع کاحصول بہت ضروری ہے،علم نافع سے مراد :وحی الٰہی کاعلم ہے،جس کی طلب افضل الاعمال میں سے ہے،امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے:(العلم لایعدلہ شیء لمن صحت نیتہ) یعنی:اگر انسان کی نیت صحیح ہوتو طلبِ علم جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ واضح ہوکہ ہمارے آج کے دور میں ہرطرف جہالت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،نیز ظنون وآراء کی بھرمارہے اور ایسے ایسے لوگ مسندِ افتاء پر براجمان ہیں جنہیں فتویٰ کی کوئی اہلیت وصلاحیت حاصل نہیں ہے،روزافزوں نئے نئے فتنے جنم لے رہے ہیں،تو ان حالات میں علمِ نافع کاحصول مزید متعین اور متأکد ہوجاتاہے،علماءِ ربانیین جن کے قلوب وحی الٰہی یعنی قرآن وحدیث کے نو رسے منور ہوںاور خشیت الٰہی سے لبریزہوں، کے سامنے زانوائے تلمذ طے کرنا یا کم از کم کچھ وقت کیلئے ان سے علم کا سماع کرنا بہت ضروری ہے،امام شافعیؒکیاخوب فرماگئے: من لم یذق ذل التعلم ساعۃ تجرع کأس الجھل طول حیاتہ
Flag Counter