Maktaba Wahhabi

152 - 144
ایک یہ کہ وہ نیک عمل اللہ تعالیٰ کی توفیق سے انجام پایا، لہذا وہی حمدوثناء اور شکر کا مستحق ہے۔ دوسری یہ کہ اس نیک عمل کی اسی نے جزاء دینی ہےاور اضعافا مضاعفۃ اجر عطافرماناہے،جس پر وہی ذات تعریف کی مستحق ہے۔ بُرے اعمال پر اپنے نفس کوملامت کریں نہ کہ تقدیر کے کھاتے میں ڈالیں (۲۰) انسان اپنے اعمال میں جوبرائیاں پائے،ان پر اپنے نفس کو ملامت کرے؛کیونکہ قرآن وحدیث کی اس پر حجت قائم ہوچکی ہے،لہذا برائیوں کے ارتکاب پر اس کا نفس ہی ملامت کامستحق ہے۔ کچھ لوگ برائیوں کے ارتکاب کو تقدیر کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں، ایسے لوگوں سے پوچھاجائےکہ کیا اس گناہ کے ارتکاب سے قبل آپ کو علم تھا کہ تقدیر میں ایسا ہی لکھاہواہے؟ آپ نے گناہ کا ارتکاب نوشتۂ تقدیر کی بناء پر نہیں کیا؛کیونکہ آپ کو اپنی تقدیر کا علم ہی نہیں۔ آپ نے گناہ کا ارتکاب جان بوجھ کر اپنے شریر نفس کی خواہش کی تکمیل پر کیاہے،لہذا یہ نفس ہی ملامت کامستحق ہے۔ واللہ تعالیٰ ولی التوفیق وصلی علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وأھل طاعتہ أجمعین.
Flag Counter