Maktaba Wahhabi

153 - 271
افضل اور اولوالعزم رسول چنانچہ انبیاء کرام میں سب سے افضل پانچ انبیاء ہیں،جنہیں اولوالعزم ہونے کاشرف حاصل ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [فَاصْبِرْ كَـمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ][1] یعنی:آپ صبر کیجئے جس طرح کہ اولوالعزم رسولوں نے صبرکیا۔ یہ اولوالعزم رسل پانچ ہیں:محمدصلی اللہ علیہ وسلم ،ابراھیم،نوح،موسیٰ وعیسیٰ علیہم السلام ، ان پانچوں کاذکر قرآن پاک کی دوآیات میں موجودہے: سورۃ الاحزاب میں اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [وَاِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّـبِيّٖنَ مِيْثَاقَہُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُّوْحٍ وَّاِبْرٰہِيْمَ وَمُوْسٰى وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ۰۠ ][2] اور سورۃ الشوریٰ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا وَصّٰى بِہٖ نُوْحًا وَّالَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِہٖٓ اِبْرٰہِيْمَ وَمُوْسٰى وَعِيْسٰٓى اَنْ اَقِيْمُوا الدِّيْنَ وَلَا تَتَفَرَّقُوْا فِيْہِ۰ۭ ][3] محمد اورابراھیم علیہما السلام کی فضیلت پھر ان پانچوں انبیاء کرام میں سے دونبی سب سے افضل ہیں: ایک سیدنا محمدصلی اللہ علیہ وسلم دوسرے سیدناابراھیم علیہ السلام،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں ہستیوں کو اپناخلیل قرار دیا ہے،ان دوکے علاوہ کسی کیلئے مقامِ خلت ثابت نہیں ہے۔ مقامِ خلت،وفاداری اوردوستی کا سب سے اونچامقام ہے، خلیل سے مراد ایسادوست جس کی دوستی اوروفاشعاری میں کسی قسم کا کوئی خلل نہ ہو،یاپھر خلیل سے مراد یہ بھی ہوسکتاہے کہ ایسادوست
Flag Counter