Maktaba Wahhabi

178 - 271
آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات اذان کے جواب میں بھی کہاکرتے تھے۔ اس کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح وشام کے اذکارمیں بھی یہ کلمات تین تین بار دہرایاکرتے تھے ۔ اگرآپ غور کریں گے تو ان کلمات میں قبر ہی کے تینوں سوالوں کی تیاری کی بابت تلقین موجود ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذاق طعم الإیمان من رضی باللہ ربا وبالإسلام دینا وبمحمد رسولا.[1] یعنی:جوشخص اللہ تعالیٰ کو رب مان کر ،اسلام کو اپنا دین مان کر اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا رسول مان کر راضی ہوگیا اس نے ایمان کاذائقہ چکھ لیا۔ اس حدیث میں بھی مذکور تینوں امور قبر کے سوالات ہی سے متعلق ہیں،فضیلت بیان کرنے کا مقصد یہی ہے کہ ان کلمات کو مکمل معرفت کے ساتھ پڑھا جائے تاکہ قبر کی گھاٹی کی تیاری ہوسکے۔ عذابِ قبر سے پناہ کی دعائیں عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ’’إذا تشھد أحدکم فلیستعذ باللہ من أربع،یقول :أللھم إنی أعوذبک من عذاب جہنم ومن عذاب القبر ومن فتنۃ المحیا والممات ومن شر فتنۃالمسیح الدجال. یعنی:جب تم میں سے کوئی اپنی نماز میں تشہد میں بیٹھے تو اللہ تعالیٰ کی چار چیزوں سے پناہ طلب کیاکرے اور یوں کہاکرے:اے اللہ!میں جہنم کے عذاب سے تیری پناہ چاہتاہوں،اور قبر کے عذاب سے بھی،اور زندگی اورموت کے فتنہ سے بھی ،اور دجال کے فتنہ کے شر سے بھی۔ ویسے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمومی طور پر عذابِ قبر سے پناہ طلب کیا کرتے تھے: عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یدعو:أللھم إنی أعوذبک
Flag Counter