Maktaba Wahhabi

185 - 271
یعنی:ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اٹھائے جاؤگے ننگے پاؤں،برہنہ جسم اور ختنہ کے بغیر،اس پر ام المؤمنین نےعرض کیا:یا رسول اللہ !پھر تومرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (نہیں) معاملہ اس سے بہت زیادہ سنگین ہوگا۔ یہ حدیث صحیح بخاری ومسلم میں عبداللہ بن عباسرضی اللہ عنہماسے بھی مروی ہے۔ سب سے پہلے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو قبرسے اٹھایاجائے گا ہمارا یہ بھی عقیدہ ہےکہ سب سے پہلے جس شخصیت کی قبر شق ہوگی اور جسے سب سے پہلے ارضِ محشر میں اٹھایاجائے گا،وہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ جس کی دلیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان: (أنا سید ولد آدم یوم القیامۃ ،وأول من ینشق عنہ القبر، وأول شافع وأول مشفع )[1] یعنی:میں قیامت کے دن تمام اولادِ آدم کا سردارہوںگا،اور سب سے پہلے میری قبر شق ہوگی،اور سب سے پہلا شفاعت کرنے والا میں  ہوں گا،اور سب سے پہلے میری ہی شفاعت قبول کی جائے گی۔ آخرت کا یہ حشر کائنات کے ہر شخص پر قائم ہوگا،کوئی شخص اس حشر سے بچ نہ پائے گا،اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [وَّحَشَرْنٰہُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْہُمْ اَحَدًا][2] یعنی:ہم انہیں قیامت کے دن جمع کریں گے،اور ان میں سے کسی شخص کو نہ چھوڑیں گے۔
Flag Counter