Maktaba Wahhabi

45 - 271
یعنی میں تم میں ایساشخص نہ دیکھوں جو انتہائی تکبر کے ساتھ اپنے تکیہ سے ٹیک لگائے بیٹھا ہو،اس کے پاس میرا کوئی امر(حدیث) آئے،اور وہ بڑی ڈھٹائی سے یہ کہہ کر حدیث کر رد کردے کہ میں نہیں جانتا میں تو صرف جوکتاب اللہ میں ہے اس کی اتباع کرونگا۔ ایسا جہلاء کو یہ بات معلوم نہیں کہ ہر وہ بات جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے آئے وہ قرآن ہی میں مذکور ہے؛کیونکہ ہمیں (واتبعوہ) کہہ کر قرآن ہی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل پیروی کامکلف ٹھہرایاہے۔ 4آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی شہادت کے تعلق سے ضروری ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمانِ گرامیٔ قدرپر کسی بشر خواہ وہ کوئی بھی ہو،کا قول مقدم نہ کرے،کوئی بڑے سے بڑا امام یہ مقام نہیں رکھتا کہ اس کے قول کو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر مقدم کیاجائے۔ کیونکہ تم اور تمہارا امام اور دنیا کا ہرانسان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا پابند ہے۔ [يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللہَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَلَا تُبْطِلُوْٓا اَعْمَالَكُمْ][1] کسی شخص کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث پیش کی جائے اور وہ جواب میں کہے کہ میرے فلاں امام کاقول تو اس کے خلاف ہے،یہ بات کتنی افسوس ناک اورہیبتناک ہے ،تمام مخلوقات میں کوئی ایسا شخص نہیں جس کے قول کا سیدالانبیاء والمرسلین کے فرمان سے معارضہ کیاجائے۔ حدیث کے مقابل قول امام پیش کرنیوالوں کیلئے ابن عباس رضی اللہ عنہ کی وعید اسی لئے ایک موقع پر جب عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے لوگوں کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پیش کی اورلوگوں نے شیخین یعنی ابوبکر وعمررضی اللہ عنہما کے قول سے معارضہ کرنا چاہا تو عبد اللہ بن
Flag Counter