Maktaba Wahhabi

87 - 271
ترجمہ:عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اسلام یہ ہے کہ تو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبودِ برحق نہیں ہے اور یہ کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور یہ کہ نماز قائم کرے اورزکاۃ اداکرے اور حج وعمرہ کرے اور جنابت سے غسل کرے اوروضو مکمل کرے اور رمضان کے روزے رکھے۔ ۳۔(عن ابن مسعود قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم تابعوا بین الحج والعمرۃ وإنھما ینفیان الفقر والذنوب کما ینف الکیر خبث الحدید والذھب والفضۃ ولیس للحج المبرور ثواب إلا الجنۃ)[1] ترجمہ:پے درپے حج اورعمرہ کرو پس یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح مٹادیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے، سونے اورچاندی کے زنگ کو دورکردیتی ہے اورحجِ مبرور کا ثواب تو جنت ہے۔ حاجی اورعمرہ کرنے والا اللہ کامہمان ہے ۴۔(عن جابر قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم الحاج والعمار وفد ﷲ دعاھم فأجابوہ وسألوہ فأعطاھم )[2] ترجمہ:جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:حج اور عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں اللہ نے ان کو بلایا تو انہوں نے لبیک کہا اورانہوں نے اللہ سے مانگا تو اللہ نے ان کو عطاکیا۔ اس حدیث سے یہ فقہ حاصل ہورہی ہے کہ جب حاجی نے اللہ تعالیٰ کے بلانے پر لبیک کہہ دیا اور اس کے گھر حاضر ہوگیا تو اب وہ چونکہ اللہ تعالیٰ کامہمان بن چکا ہے اور مہمان کی ہرخواہش پوری کی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ہرتمنااور دعا قبول فرمائے گا۔ ۵۔(عن ابی ھریرۃ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم وفد ﷲ ثلاثۃ:الحاج والمعتمر والغازی )[3]
Flag Counter