Maktaba Wahhabi

101 - 213
دینِ حنیف اللہ تعالیٰ نےاسی لئے دین کوحنیف قرار دیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’بعثت بالحنیفیۃ السمحۃ‘‘{[1]}مجھے جودین دیاگیا ہے، اس دین میں دوچیزیں امتیازی ہیں، ایک حنیفیت اور دوسری سماحت۔حنیفیت کیا ہے؟حنیفیت یہ ہے کہ اس کوماننے والے ہردین سے کٹ کر اسی دین کوقبول کرکے بیٹھ جائیں، دائیں بائیں نہ جھانکیں، آگے پیچھے نہ دیکھیں، اقوام عالم کی سیاستیں کیاہیں؟ ان کی ثقافتیں کیا ہیں؟ ان کی تہذیبیں کیاہیں؟ قطعاً ان کی طرف جھانکنے اور ان سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے،بلکہ اپنا چہرہ اسی دینِ حنیف کی طرف سیدھا رکھے،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:؎ [فَاَقِـمْ وَجْہَكَ لِلدِّيْنِ حَنِيْفًا۝۰ۭ فِطْرَتَ اللہِ الَّتِيْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْہَا۝۰ۭ لَا تَبْدِيْلَ لِخَلْقِ اللہِ۝۰ۭ ذٰلِكَ الدِّيْنُ الْـقَيِّمُ۝۰ۤۙ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ۝۳۰ۤۙ ][2] ترجمہ:پس آپ یک سو ہو کر اپنا منھ دین کی طرف متوجہ کر دیں۔ اللہ تعالیٰ کی وه فطرت جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، اللہ تعالیٰ کے بنائے کو بدلنا نہیں، یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے ۔
Flag Counter