Maktaba Wahhabi

105 - 213
[ وَمَآ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ۝۰ۤ وَمَا نَہٰىكُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا۝۰ۚ ][1] جوچیز رسول دے لو اور جس سے رسول روکے، رک جاؤ۔ حلاوت ا یمان میں رکاوٹ: اگر یہ تین چیزیں حاصل ہوجائیں ،ایمان کی مٹھاس مل جاتی ہے او ر اگر ان تین چیزوں پراکتفاء نہ ہو، اللہ کورب مانتاہو،لیکن اوربھی مشکل کشا بنارکھے ہوں اور بھی حاجت روا بنارکھے ہوں،اسلام توقبول کرلیا، لیکن دیگرتہذیبیں اور ثقافتیں بھی پیش نظر ہوں،محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول تومان لیا،لیکن اوربھی اطاعت کے مراکز ہوں، ائمہ ہوں، مجتہدین ہوں اورپیرومرشد ہوں، تو اس شخص کوایمان کی حلاوت نصیب نہیں ہوسکتی،نتیجہ یہ کہ آج چونکہ ہماری اس دین پر گرفت مضبوط نہیں ہے،لہذا ہر طرح کے انحراف آپ کے سامنے ہیں، اللہ کی مددمفقود ہے،کیونکہ وہ مثالی ایمان مفقود ہے،جو اس دین کے شایانِ شان ہے، جوصحابہ نے قبول کیا۔ توہرقل نے پوچھا کہ کوئی ایک مر تد ہواہو؟ کہا کہ نہیں، جس نے اس مذہب کو اپنالیا، وہ پکاہوگیا، آج یہ دوباتیں ڈھونڈو،آپ کو کہاں ملیں گی؟ دنیا میں مختلف مذاہب اور دعوتیں ہیں، یہ دوباتیں کہ وہ گھٹ رہے ہیں، اور کسی نے اس دعوت کو قبول کرکے چھوڑاہو، اس کی کو ئی مثال ہے؟ابوسفیان نے جواب دیا کہ وہ بڑھتے جارہے ہیں ،گھٹ نہیں رہے اور دوسری بات یہ کہ آج تک جو اس مذہب میں داخل
Flag Counter