Maktaba Wahhabi

108 - 213
کہ حق لوگوںسے نہیں پہچاناجاتا،ایک شخص کی ظاہری ہیئت کذائی کودیکھیں اور سمجھیں کہ مجسم حق ہے؟نہیں! حق لوگوں سے نہیں پہچانا جاتا ،تم حق کواصل مصدرسے پہنچانو، کتاب وسنت سے پہچانو،جب کتاب وسنت سے حق کوپہچان لوگے،تو اہل حق کو بھی پہچان جاؤگے،جوشخص اس منہج کولوگوںپرپیش کرے،جوحق ہے، وہ صاحب حق ہے اورجواس کے خلاف ہے،اس کی ہیئت کذائی کچھ بھی ہو،وہ صاحب حق نہیں ہوسکتا۔ نتیجہ: توہم نے صرف شخصیتوں کودیکھا، ان کے قائل ہوگئے اور ان کے کندھوں پر دین کی پوری عمارت تعمیر کردی، اب ہمیںمعلوم نہیں کہ ہمارا رسول کون ہے؟ نبی کون ہے؟ فرشتے بڑی مارماریں گے اور ساتھ ساتھ کہیں گے:’’ کنت علی الشک ‘‘توپوری زندگی شک اورحیرانی میں مبتلارہا،تیری زندگی یقین پرنہیں تھی،یقین پہ اس شخص کی زندگی گزرتی ہے،جس کے ایک ہاتھ میں کتاب اللہ ہو اور دوسرے میں سنت رسول اللہ ہو، اس کے علاوہ جوبھی راستہ ہے ،وہ شکوک وشبہات سے عبارت ہے، اس میں یقین نہیں آسکتا،فرشتے مزید کہیں گے:’’وعلیہ مت وعلیہ تبعثیوم القیامۃ‘‘ اور اسی شک پر تومرگیا، مرتے دم تک اس شک پر قائم رہا اور قیامت کے روز اسی شک پر اٹھایا جائے گا ،اسی طرح متحیر اورپریشان ہوگا۔[1]
Flag Counter