Maktaba Wahhabi

114 - 213
غیرھذہ الکلمۃ‘‘ ہرقل کے ہرسوال پرمیری یہ کوشش تھی کہ میں کوئی ایسا جملہ کہنے میں کامیاب ہوجاؤں، جس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تنقیص ہویاآپ کی اہانت وتذلیل ہو،لیکن میں کامیاب نہ ہوسکا،البتہ اس سوال پرمیں یہ جملہ داخل کرنے میں کامیاب ہوگیاکہ ماضی میں کوئی دھوکہ نہیںدیا، لیکن مستقبل میں ہمیں خدشہ ہے،ہمارا ایک دس سالہ صلح کاعہد ہوچکا ہے،ہمیں خدشہ ہے کہ شاید وہ اس عہد کوتوڑدے۔ ہرقل کاتبصرہ: ہرقل نے اس کاکیا جواب دیا؟وہ کہتا ہے کہ’’الرسل لاتغدر‘‘یہ بات درست ہے کہ جو اللہ کے سچے نبی ہوتے ہیں، وہ دھوکہ نہیں دیتے،ابوسفیان کہتا ہے کہ مجھے بڑی خفت اورشرمندگی کاسامناکرناپڑا کہ جوخدشہ میں نے مستقبل کے حوالے سے ظاہر کیا،اسے اس نے تبصرے کے قابل نہیں سمجھا اور اس پر اس نے ایک لفظ نہیں کہا،البتہ بعض روایتوں میں یہ الفاظ آتے ہیں کہ ہرقل نے کہا:’’أنتم أغدر‘‘ ([1])کہ جو تم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات بیان کیں ہیں، ان صفات کوسامنے رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہے کہ وہ دھوکہ نہیں دے سکتے، ہاں تم دے سکتے ہواور واقعتا قریش مکہ نے عہدتوڑ دیا،سن چھ ہجری میں یہ معاہدہ ہوا تھا، وہ دوسال بھی یہ معاہدہ نہ نبھاسکے،آٹھ ہجری میں ان سے غدر ہوا اور میثاق کوتوڑ بیٹھے ،جس کے نتیجے میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ پرحملہ کردیا اورمکہ فتح ہوگیا۔
Flag Counter