Maktaba Wahhabi

115 - 213
دھوکہ کون دیتاہے؟ ہرقل نے کہا: ’’الرسل لاتغدر‘‘ اللہ تعالیٰ کے سچے نبی دھوکہ نہیں دیتے، دھوکہ کون دیتے ہیں؟جوطالب دنیاہوں، لیکن جن کی نظرآخرت پرہواو رجوآخرت کے سچے خریدارہوتے ہیں،وہ بڑے سادہ اوربڑے نفیس ہوتے ہیں، ا ن میں دھوکہ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ تودنیا کے طالب ہیں،جودنیا کے عہدوں ،مال ومنال او ر سیاستوں کی لالچ میں دھوکہ دیتے اورعہد شکنی کرتے ہیں، لیکن چونکہ نبی کی نگاہ درجاتِ عُلیٰ پر مرکوز ہوتی ہے اور وہ جنت کا سچاخریدار ہوتاہے، لہذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم او ر نبی کے سچے أتباع سے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ دھوکہ دیں یاجھوٹ بولیں، یعنی ہرقل نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف سن کر یہ تجزیہ کیا کہ جوہستی ان اوصاف کی مالک ہے،وہ غدر نہیں کرسکتی، کیونکہ جو اللہ کے سچے نبی ہوتے ہیں ،وہ غدر نہیں کرتے۔ چہرۂ نبوت کے اوصاف: جیسے عبد اللہ بن سلام صلی اللہ علیہ وسلم نے کفارقریش کا بڑا پروپیگنڈہ سنا کہ وہ ساحر ہے، جادوگر اور شاعرہے، اس میں جنون آچکا ہے، طرح طرح کی باتیں سنیں،کہتے ہیں:جب میری پہلی نظر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پرپڑی اس وقت آپ صحابہ کو وعظ فرمارہے تھے اور یہ جملے میں نے سنے: ’’أفشوا السلام،ولینوا الکلام،وأطعموا الطعام،وصلوا باللیل والناس نیام، تدخلوا الجنۃ بسلام‘‘[1]
Flag Counter