Maktaba Wahhabi

119 - 213
اگر اس میں دین داری زیادہ ہوگی،تو اس کی ا بتلاء بھی سخت ہوگی، دین داری کم ہوگی، تو اس کاامتحان بھی ہلکاہوگا، اس لئے فرمایا کہ اللہ رب العزت کچھ لوگوں کو آزماتا ہے،فتنوں میںمبتلا کرتاہے،’’لایزال الرجل فی بلاء‘‘ تکلیفوں کے پہاڑ ٹوٹتے رہتے ہیں،کبھی بیماریاں اورکبھی مخالفین کی مخالفتیں، ان کے طعنے، تکلیفیں، سختیاں، کبھی فقر، کبھی فاقہ، ایک تکلیف آئی،وہ ختم ہوئی،تودوسری آگئی۔ آزمائش مغفرت کاذریعہ ہے: ایک شخص آزمائشوں میں گھرارہتاہے، حتی کہ ایک وقت آتاہے:’’ إنہ یمشی علی الأرض ولیس علیہ سیئۃ‘‘ کہ وہ زمین پرچل رہاہوتا ہے اور اس کے ذمے ایک گناہ باقی نہیں بچتا اورنہ اس کے سرپر ایک بھی گناہ کابوجھ ہوتاہے، اللہ تعالیٰ آزمائشوں میں ڈال ڈال کر اسے گناہوں سے پاک صاف اورگناہوں سے بری کردیتا ہے، تو انبیاء تو اللہ رب العزت کی سب سے زیادہ مقرب اورمقدس شخصیات ہیں، توان کے امتحان بھی زیادہ ہوتے ہیں، جنگیں ہوتی ہیں، کفار سے مقابلے ہوتے ہیں اوربعض اوقات شکست کاسامنا کرناپڑتا ہے، بعض اوقات شہادتیں ہوتیں ہیں اور زخم بھی آتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرآزمائشیں: ۱۔جیسا کہ جنگ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زخموں سے چورہوگئے،نڈھال ہوکر ایک
Flag Counter