Maktaba Wahhabi

125 - 213
دوپہاڑوں کے بیچ میں اس قوم کوپیس کے رکھ دیں، فرمایا: نہیں۔[1]آپ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: بعثت رحمۃ، ولم أبعث لعانا۔[2] مجھے رحمت بناکربھیجا گیاہے، لعنت دینے والا اوربددعا کرنے والانہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاتاریخی جملہ: اس موقع پرآپ نے ایک تاریخی جملہ کہا کہ آج اگراہل طائف میری دعوت کو قبول نہیں کرتے،توکل ان کی اولادیں قبول کرلیں گی، ان کے بچے قبول کرلیں گے، ان کے پوتے قبول کرلیں گے اور واقعتا یہ کلام، اللہ نے قبول کرلیا او ر اہل طائف بھی بعد میں مسلمان ہوگئے اور ان کی اولادوں میں سے ایسی ایسی شخصیات پیداہوئیں، جو دین کاایک مضبوط قلعہ اورحصار بن گئیں، میں صرف ایک ہی نام آپ کوپیش کروں گا، وہ ایسا معتبر نام ہے میرا اور آپ کا اسلام اسی شخصیت کی جہود کےرہینِ منت ہے، یہ محمد بن قاسم ثقفی ہیں،یہ بنوثقیف کے،جو طائف کا ایک علاقہ ہے، اس علاقے کی شخصیت ہے، اسلام قبول کیا اورفاتح سندھ بنے،اس علاقے کے تمام
Flag Counter