Maktaba Wahhabi

126 - 213
مسلمان انہی کی جہود سے اسلام لائے،تو ایک ہی شخصیت نے ان علاقوں کی کایاپلٹ دی،تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگریہ قوم میری دعوت قبول نہیں کرتی،توکل ان کی اولادیں کریں گی، اولادوں نے کیا او رایسا کیا کہ وہ علاقوں اورملکوں کے فاتح بن گئے، ایسا قبول کیا کہ ان کی جہود سے علاقوں کے علاقوں کی کایاپلٹ گئی اور دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے، انہوں نے دین توحید کوقبول کرلیا اور اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی غلامی کو قبول کرلیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے بھاری آزمائش: عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ایک بارپوچھا: ’’ھل مر علیک یوم أشد من أحد؟‘‘[1] یارسول اللہ !کیا آپ نے احد سے زیادہ سخت دن کبھی دیکھا؟ جنگ احد میں آپ کے دندان مبارک شہیدہوئے،چہرہ زخمی ہوااورآپ کے سر میں بڑا گہرا زخم آیا، خون رکنے کانام نہیں لے رہا،حتی کہ چٹائی جلائی گئی اور اس کی راکھ سے زخم کوبھراگیا، تب خون رکا۔[2]
Flag Counter