Maktaba Wahhabi

142 - 213
جب تک وہ مثالیں نہ آئیں،اس وقت تک نہیں جاسکتے،تو اس کیلئے ہم صبر کی تربیت حاصل کریں، اس نکتے پرقائم ہوں، اپنے آ پ کوتیار اورآمادہ کریں، صبرعلی أقدار اللہ پرشریعت کی روشنی میں اورشریعت کے امور کے تحت عمل کریں۔ ہرقل کانواں سوال: ہرقل کا سب سے اہم سوال یہ تھا: ’’ماذا یأمرکم ؟‘‘ہرقل نے ا بوسفیان سے پوچھا کہ یہ شخص جونبی ہونے کا دعویدار ہے،وہ تمہیں کیاحکم دیتاہے؟ نبی ہی حاکم ہوتاہے: اس کے اس سوال میں بڑی بصیرت ہے اوریہ سوال اس کے بڑے اچھے فہم کی دلیل ہے،کیونکہ جونبی ہوگا،حکم دینا اورامرکرنا اس کاحق ہوگا، لامحالہ وہی حکم دے گا اور اسی کاحکم چلے گا،جوبھی نبی ہوتا ہے،وہ اپنی قوم کاآمرہوتا ہے،مامور نہیں ہوتا ، وہ حکم دینے والاہوتا ہے،اس پرکسی کاحکم نہیں چلتا،وہ متبوع ہوتا ہے،تابع نہیں ہوتا، وہ مطاع ہوتا ہے، مطیع نہیں ہوتا، اس کایہ سوال بڑا قابل فہم اورقابل غور ہے کہ وہ تمہیں کیاحکم دیتا ہے؟ کیونکہ لامحالہ نبی ہی حکم دیتاہے، اللہ پا ک نے ارشاد فرمایا: [فَلْيَحْذَرِ الَّذِيْنَ يُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِہٖٓ اَنْ تُصِيْبَہُمْ فِتْنَۃٌ اَوْ يُصِيْبَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ۝۶۳][1]
Flag Counter