Maktaba Wahhabi

143 - 213
کہ جولوگ میری نبی کے کسی ایک امر کی مخالفت کرتے ہیں، انہیں دنیا میں فتنے اور آخرت میں دردناک عذاب سے ڈرنا چاہئے۔ جس کامعنی یہ ہے کہ نبی حکم دیتا ہے اورنبی کاہرحکم واجب الاطاعت اور واجب التعمیل ہوتاہے، اگر کسی ایک امرکوچھوڑ دیاجائے،تو اللہ رب العزت اس کی دوہری سزا دے سکتا ہے،دنیا میں فتنوں سے دوچار کردے اورصدمات مسلط کردے،مختلف پریشانیوں اوربیماریوں میں مبتلا کردے اور اس کے بعد جب قیامت قائم ہو،تواپنے درد ناک عذاب میں ڈال دے، اسی لئے توفرمایا کہ تمہاری عافیت اسی میں ہے کہ: [وَمَآ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ۝۰ۤ وَمَا نَہٰىكُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا۝۰ۚ وَاتَّقُوا اللہَ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ۝۷ۘ ][1] جوچیز تم کو میراپیغمبر دے، اسے لے لو اورجس چیز سے میراپیغمبر روکے اس سے باز آجاؤ۔ ابوسفیان کاجواب اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت: اب ابوسفیان نے اس سوال کاجواب دیا،نبی( صلی اللہ علیہ وسلم ) کاحکم آپ جانتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دعوت کاآغاز کیا،توفرمایا: ’’ أیھاالناس!قولوا لاإلٰہ إلا ﷲ تفلحوا‘[2]
Flag Counter