Maktaba Wahhabi

156 - 213
سیدھا ہوگا، توہدف تک پہنچے گا،اگر وہ تیر کی لکڑی ٹیڑھی ہوگی، تو آپ کانشانہ کبھی کامیاب نہیںہوگا، نشانہ خطا ہوگا، چنانچہ وہ لوگ جب تیر لینے آتے، تو اس تیر کوچیک کرتے،لکڑی اگر سیدھی ہے ،توکہتے کہ ’’أقمت العود‘‘ لکڑی واقعی سیدھی ہے، تم نے واقعی سیدھی بنائی ہے۔ نماز کس طرح پڑھیں؟ اسی طرح نماز کوبالکل سیدھا کرکے اداکرو، سیدھے کیسے اداہوگی؟ جب تکبیر تحریمہ سے لے کر بلکہ صف بندی سے لے کر سلام پھیرنے تک ایک ایک چیز مطابق ہو، کس کے؟ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے اور آپ کے طریقے کے، آباء واجداد کے طریقہ پر نہیں، یہ نہیں دیکھنا کہ باپ کیسے نمازپڑھتاہے یامحلے کی مسجد کے مولوی نے بچپن میں میری گھٹی میںکونسی نماز ڈالی ہے؟صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقۂ نماز کے مطابق ادا کی گئی نماز سیدھی ہے، اس کے سواہر نماز ٹیڑھی ہے، لیکن کون اس کوسمجھے؟ اس کوسمجھنے والے بہت تھوڑے لوگ ہیں۔ نمازکیوں بربادہوتی ہے؟ اس لئے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے:’’لینقضن الإسلام عروۃ عروۃ‘‘[1]
Flag Counter