Maktaba Wahhabi

161 - 213
کیا ہیں؟ یہ ایک بڑی اہم بات اوربڑا اہم نکتہ ہے۔ کامیابی کی بنیاد: عالم کفر ہرقسم کے وسائل سے مالامال ہو، اس کے پاس ہر قسم کی طاقت ہو، اسلحہ ہو، تعداد ہو،تیاری ہو اور اس کے مقابلہ میں مسلمان کمزورہوں،نہتے ہوں، بھوکے ہوں، تعداد میں تھوڑے ہوں، بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ اسلام غالب آجائے؟ کفارمغلوب اور شکست خوردہ ہوجائیں؟ اس کیلئے یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ فتح، غلبہ اور کامیابی، زمین کی تمکین اورسطوت یہ انسانوں کے ہاتھ میں نہیں دی گئی،یہ صرف اورصرف پروردگار کے ہاتھ میں ہے، اگرمسلمان غالب آتے ہیں، تومحض اللہ کی توفیق سے، اور اگرکسی معرکے میں کفار کوغلبہ حاصل ہوتاہے یاوہ کامیاب ہوتے ہیں اور مسلمان کو نقصان پہنچاتے ہیں، تویہ بھی صرف اللہ کے امر سے ہے، تب ہی توابوسفیان نے کہا تھا: ’’الحرب بیننا سجال‘‘اب تک ہماری جنگیں ہوئی ہیں، ان کانتیجہ کنویں کے ڈول کی مانند ہے کہ وہ ڈول کبھی کسی کے ہاتھ میں اورکبھی کسی کے ہاتھ میں ہوتا ہے،کبھی وہ فتح یاب ہوتے ہیں جیسے جنگ بدر،اورکبھی ہمیں غلبہ حاصل ہوا، ان کونقصان ہوا جیسے جنگ احد،یہ کامرانی خواہ مسلمانوں کوملے، یہ اللہ کی توفیق سے ملتی ہے اورخواہ کفار کوملے،انہیں بھی اللہ کے امر سے ملتی ہے، ایساکیوں ہے؟ [كَتَبَ اللہُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِيْ۝۰ۭ ][1]
Flag Counter