Maktaba Wahhabi

162 - 213
’’ اللہ تعالیٰ نے یہ بات لکھ رکھی ہے کہ غلبہ میرے اورمیرے رسولوں کیلئے ہے۔ دعوت اورغلبۂ دین کامنہج کیا ہے؟ دوسری بات یہ ذہن نشین کرلیں کہ یہ سب اللہ کی توفیق اور اللہ کے امر سے حاصل ہوتا ہے،کیونکہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِيْ وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا۝۰ۭ ][1] کہ آج میں نے دین کومکمل کردیا ہے، دین کی تکمیل کامعنی بہت کم لوگ سمجھ پائے ہیں، دین کی تکمیل یہ ہے کہ جودین کے احکام ہیں،فرائض ہیں،واجبات ہیں، مستحبات ہیں، اللہ کے اوامر ہیں،نواہی ہیں، یہ سب اللہ نے بیان کردیئے ہیں،یہ دین کو پھیلانے اور دین کے غلبے کا ایک اہم نکتہ ہے، یہ بھی اللہ پاک نے بتادیا اور سمجھا دیا ہے کہ جس طرح یہ ضروری ہے کہ ہم یہ دین کتاب وسنت سے لیں، اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ دعوتِ دین اورغلبۂ دین کاطریقہ اوراسلوب بھی کتاب وسنت سے لیں۔ احکام ہم دین کے لیں اور غلبہ ٔدین کا طریقہ ہم اپنے ہاتھ میں رکھ لیں، اس کیلئے ہم اپنی تدبیر کریں، اپنی مرضی کی کوشش کریںاوراپنی من مانی کریں۔ یہ کامیابی کاراستہ نہیں،جس طرح یہ دین آسمان سے اترا، اسی طرح تنفیذ دین اور غلبۂ دین کا طریقہ بھی آسمان سے اتراہے،اس کی پابندی ضروری ہے،اسی لئے علماء فرماتے ہیں
Flag Counter