Maktaba Wahhabi

163 - 213
کہ دعوتِ دین کے تمام وسائل توقیفی ہیں،یعنی شریعت ہی سے ماخوذہیں،بندوں کی عقل پر موقوف نہیں ہیں۔ اور تیسری بات یہ جان لو کہ یہ بھی ایک بھول ہے اوربہت بڑی بھول ہے کہ ہم بندوں کی طاقت اورقدرت پر اللہ تعالیٰ کی طاقت کوقیاس کریں اورناامید ہوجائیں، ہم تنقیدیں شروع کردیتے ہیں، حالانکہ بندوں کے پاس توقدرت ہے ہی نہیں،تمام ترطاقت اورقدرت کامالک اللہ رب العزت ہے، ایک چیز ہماری طاقت سے بعید ہو اور ہماری قدرت سے ناممکن ہو، تو کیا اللہ تعالیٰ کیلئے بھی ناممکن ہے؟ ہم کسی بھی کامیابی کیلئے ظاہری وسائل کے محتاج ہیں،کیا اللہ تعالیٰ بھی محتاج ہے؟ہمیں غلبہ حاصل کرنے کیلئے تعداد چاہیے، اللہ تعالیٰ کوبھی کوئی تعداد چاہیے؟ یہ ایک ایسا نکتہ ہے جس پربہت سے لوگ بھول کا شکار ہوجاتے ہیں،جب کہ اصل سمجھنے والی بات یہ ہے کہ یہ سارا معاملہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ’’من کان للّٰہ کان ﷲ لہ‘‘جو اللہ کابن جائے گا، اللہ اس کابن جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ظاہری وسائل کامحتاج نہیں: تو اللہ رب العزت تمہارے ان ظاہری وسائل کامحتاج نہیں، اس کافرمان ہے: [وَاَعِدُّوْا لَہُمْ مَّا اسْـتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّۃٍ ][1] ’’دشمن کے مقابلے میں تم جوقوت تیار کرسکتے ہو،کرو‘‘
Flag Counter