Maktaba Wahhabi

171 - 213
آسکیں گے، جب یہ معاملہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا ،فرمایا چلومیں چلتاہوں اور دیکھتا ہوں، آپ نے کدال ہاتھ میں لی اور تین ضربوں میں اس چٹان کو پاش پاش کردیا، پہلی ضرب لگائی،توچٹان ایک تہائی ٹوٹ گئی،دوسری لگائی،دوتہائی ٹوٹ گئی، تیسری لگائی حدیث میں ہے:’’عاد کثیبا أھیل أو أھیم‘‘وہ چٹان اپنی جگہ پڑے پڑ ے ریت کا پہاڑ بن گئی۔ نبی علیہ السلام کی تین پیش گوئیاں: ان تین ضربوں پررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مختلف جملے ارشاد فرمائے: ۱۔پہلی ضرب لگائی توفرمایا: ’’ﷲ اکبر أعطیت مفاتیح الشام، إنی أبصرت قصورھا الحمر‘‘ اللہ اکبر!مجھے شام کی چابیاں دے دی گئی۔ میںنے اس جگہ کھڑے کھڑے ملک شام کے سرخ محلات کودیکھ لیا، یعنی شام فتح ہوگیا۔ ۲۔دوسری ضرب پرفرمایا: ’’ﷲ اکبر أعطیت مفاتیح فارس، إنی أبصرت قصرھا الأبیض‘‘ مجھے سلطنت ایران کی چابیاں دے دی گئیں، میں نے یہاں کھڑے کھڑے سلطنت فارس کاوائٹ ہاؤس دیکھا ہے۔ ۳۔تیسری ضرب پرفرمایا: ’’أعطیت مفاتیح الیمن،إنی أبصرت أبواب صنعاء‘‘[1]
Flag Counter