Maktaba Wahhabi

172 - 213
مجھے یمن کی چابیاں دے دی گئی، میں نے یمن کے دارالخلافہ صنعاء کا دروازہ دیکھا، یمن بھی فتح ہوگیا ،فارس بھی اور سلطنت روم او رشام سب فتح ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ کی نصرت پربھروسہ: جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کدال اوپر کرکے وار کیا: ’’رأیت بطنہ معصوبا بحجر‘‘ تو اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ سے کپڑا اٹھ گیا اور ہم نے اس پرپتھر بندھاہوادیکھا۔ فرماتے ہیں کہ تین دن سے کسی کو کھانا نہیں ملاتھا، کھانا تو دور کی بات ہے ،کوئی چیز چکھی تک نہیںتھی، تین دن کی بھوک اور پیٹ پرپتھر بندھا ہوا، مدینے کوبچانے کیلئے خندق کھودی جارہی ہے اور سلطنت شام، سلطنت فارس اور ملک یمن کی فتح کی باتیں ہورہی ہیں۔ اہل خندق کی دعوت: جابر رضی اللہ عنہ نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حالت دیکھی،توبڑے پریشان ہوئے ، اللہ کے نبی سے عرض کیا: ’’ائذن لی إلی البیت‘‘یارسول اللہ !مجھے گھر جانے کی اجازت دیں، گھر چلے گئے ،اپنی بیوی سے کہا: ’’ھل عندک شیٔ‘‘ کچھ کھانے کیلئے ہے؟’’رأیت فی النبی ماصبرنا علیہ‘‘ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا اورآپ کی بات سنی،صبر نہ کرسکا، بھوک کی بناء پر آپ سے بات نہیں ہورہی تھی، آپ نے سلطنت فارس اوریمن کی فتح کی جوبات کہی، بھوک اورکمزوی کی بناء پر جملے صحیح ادا نہیں ہورہے تھے ،کچھ کھانے کیلئے ہے توتیار کرو، کم ازکم پیغمبر علیہ السلام کوکھلادو، بیوی نے کہا ایک چھوٹی بکری گھر میں ہے،
Flag Counter