Maktaba Wahhabi

176 - 213
شہرت بھی ہوجائے گی لیکن،اخلاص ختم ہوجائے گا۔ جس لشکر میں ایسے فوجی ہوں، وہ لشکر کیوں نہ کامیاب ہو؟ برکت اورکامیابی کی اساس: اورجہاں ریاکاری ہو،دکھاواہو،نام ونمودہو،نمودونمائش ہو،شہرت پسندی ہو، وہاں قطعاًکامیابی نہیںملتی، جہاں داستانیں بنیں اور داستانیں بھی جھوٹ اورمبالغہ آمیزی کے ساتھ اورکذب بیانی کے ساتھ تاکہ ہمارے نام کاخوب ڈنکا بجے، وہاں کیا کامیابی ہوگی اور کیا برکتیں نازل ہوگی؟ یاد رکھو!یہ کامیابی کی اصل اساس ہے،یعنی اخلاص ہو،عقیدے کی صلابت ہو،منہج کی معرفت ہو،عمل ہو،صبرہو،صدق ہو،اگریہ اساس موجود ہےتویقینا کامیابی ہوگی،پھر اللہ رب العزت غلبہ دے گا،تمکین دے گا۔ درسِ عبرت: اور اگر یہاں کچھ کمزوری ہوگی،تو اللہ تعالیٰ سبق سکھائے گا،پھر اللہ رب العزت درس عبرت دینے کیلئے کچھ سزا دلوائے گا،خواہ،اس لشکر کے قائد،محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں نہ ہوں؟ جنگ احد اورجنگ حنین آپ کے سامنے ہیں، اس سے پاکیزہ قیادت کائنات میں کوئی ہوسکتی ہے؟ ہرگزنہیں!قیادت جیسی بھی ہو، اگر جھول آگیا اورکہیں بھی کوتاہی آگئی، تو اللہ ناراض ہوگا، پھرکامیابی نہیں ملے گی، پھر اللہ کے امر سے کامیابی کفارکوملے گی اورمسلمانوں کوزخم ملیں گے، شہادتیں ملیں گی، اللہ رب العزت یہ درس
Flag Counter