Maktaba Wahhabi

177 - 213
دے کرمزہ چکھائے گا، تاکہ تم لوٹ سکو،توبہ کرسکو،انابت کرسکو، تمہارا اللہ کے ساتھ تعلق مزیدپختہ ہوسکے اور اسلام میں تمحیص آجائے، یہ سارے اللہ کے امر کے رنگ ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اللہ رب العزت یہ فتح وکامرانی عطافرمانے کیلئے ان وسائل کامحتاج نہیں۔ کفار پررعب ودبدبہ: پھر اس مسئلے پر ایک اوررُخ سے غور کیجئے، اللہ پاک کافرمان ہے: [سَـنُلْقِيْ فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَآ اَشْرَكُوْا بِاللہِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا۝۰ۚ ][1] ہم کفارکے دلوں میں رعب،ہیبت ،خوف اورتمہارا دبدبہ پیوست کردیں گے، ایسا رعب ڈالیں گے کہ تمہاراخوف ان پر قائم رہے گا۔ یہ ضرور ی نہیں کہ سامنے آکرتم سے ڈریں گے،بلکہ بموجب فرمان نبوی( صلی اللہ علیہ وسلم ) ’’نصرت بالرعب مسیرۃ شھر‘‘[2] ’’مہینہ بھر کی مسافت کی دوری پرموجود دشمن کے دل میں رعب ڈال کر میری مدد کی گئی ہے‘‘
Flag Counter