Maktaba Wahhabi

181 - 213
ہے توپھر اس ملک شام کی زمین پرمحمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) کاقبضہ ہوگا ،حالانکہ وہ کمزورہے،مفلوک الحال ہے، کھانے کیلئے اناج نہیں اور ہمارے پاس طاقت ہے،وسائل ہیں،صنعتیں، حرفتیں، دنیا کے خزانے اور دولتیں ہیں، لیکن اللہ رب العزت ان چیزوں کامحتاج نہیں ہے، اللہ کاامر آجائے، یہ سب کی سب طاقتیں مسمار ہوجاتی ہیں،ساری طاقتیں برباد ہو جاتی ہیں،فرعون کی فرعونیت پانی کے ایک گھونٹ سے باہر نکل آتی ہے اور وہ مردہ ڈھانچہ بن جاتی ہے، یہ اللہ کی طاقت اور اللہ کاامر ہے، بس بات یہ ہے کہ اللہ کے ساتھ سیدھاتعلق جوڑ لیں اورخاص کروہ لوگ جو دعوت وجہاد کاکام کرتے ہیں، ان کوتوہرمعاملے میں کامل ہونا چاہئے ،ایک نمونہ، ایک آئیڈیل اورایک مثال ہونا چاہئے۔ توحید کارنگ: ان کوتوتوحیدکے رنگ میں رنگا ہوناچاہئے، ان کے ظاہرپر،ان کے باطن پر، ان کے قلوب پر،ان کے اذہان پر اور ان کے لباس پر مکمل رنگ ہو، کس کا؟ اللہ کارنگ اور اللہ کے دین کارنگ ہو۔[صِبْغَۃَ اللہِ۝۰ۚ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللہِ صِبْغَۃً۝۰ۡ][1]وہ کوئی معاملہ اپنے ہاتھ میں نہ لیںکہ ہمیں دین کاکام کرنا ہے،ویڈیوبھی جائز ہے، فوٹوبھی جائز ہے،ہمیں اسمبلی میںجاکرتوحید کی اذانیںدینی ہیں، جمہوری طریقے سے الیکشن بھی جائز ہیں، نہیں یہ ساری چیزیں اللہ کے دین کے ساتھ بغاوت ہیں ۔
Flag Counter