Maktaba Wahhabi

187 - 213
بیان کرسکتاہوں اورپورادین سمجھا سکتاہوں،جنت کے حصول اورجہنم سے بچاؤ کاپورا پروگرام پیش کرسکتاہوں،یہ اس شخصیت کاخط ہے۔ مکتوبِ نبوی کاآغاز: خط پڑھاگیا:’’من محمد ‘‘یہ خط محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہے؟ ’’عبدﷲ ورسولہ‘‘ جو اللہ کابندہ اور اللہ کارسو ل ہے۔ تمام انبیاء اللہ کے بندے ہیں: یہ ان لوگوں پرضرب کاری تھی،جوعیسیٰ علیہ السلام کو’’ابن اللہ ‘‘ اللہ کابیٹا کہتے ہیں، فرمایا کہ وہ بھی اللہ کے رسول تھے اورمیں بھی اللہ کارسول ہوں اور جو اللہ کے رسول ہوتے ہیں، وہ برابر ہوتے ہیں ،سب اللہ کے بندے ہیں، کوئی اللہ کابیٹا نہیں،[لَمْ يَلِدْ۝۰ۥۙ وَلَمْ يُوْلَدْ۝۳ۙ ][1] نہ کوئی اس کابیٹا ہے او ر نہ کوئی اس کاوالد ہے، اس پہلے جملے میں ان کے باطل مذہب کی تکذیب ہے کہ اللہ کے رسول، اللہ کے بندے ہیںاو ر جس انسانیت کی طرف ان کوبھیجا جاتاہے، وہ ویسے ہی انسان ہوتے ہیں، ان تمام عوارض میں مبتلا ہوتے ہیں ،جن عوارض میں ہرشخص مبتلا ہوتاہے ،یعنی کھانا،پینا، سونا، جاگنا اورکمانا، شادی بیاہ کرنا، بیمارہونا ،صحت یاب ہونا۔
Flag Counter