Maktaba Wahhabi

192 - 213
عورت کی تعلیم وتربیت کاثواب: اسی لئے پیغمبر علیہ السلام کافرمان ہے کہ جوشخص تین بہنوں یاتین بیٹیوں سے آزمایا جائے اورپھر پورے صبروصدق کے ساتھ ان کی کفالت کرے اور ان کی تعلیم کا اہتمام کرے، یہ تین بیٹیاں یابہنیں مل کر اس کیلئے جہنم سے پردہ بن جائیں گی،’’ کن لہ سترا من النار‘‘[1] جہنم سے اس کوچھپالیں گی اورپردہ بن جائیں گی، صحابہ نے فرمایا کہ یارسول اللہ ! اگردوہوں؟فرمایا:دوبھی ہوں،پوچھا گیا کہ ایک ہو، فرمایا :ایک بھی ہو! یہ تعلیم وتعلم کااجروثواب ہے، یہ دوہرا اجر ہے۔ ۳۔اور تیسرا شخص کون ہے؟’’ عبدمملوک أدی حق ﷲ وحق موالیہ‘‘ وہ غلام، خادم اورملازم جو اللہ تعالیٰ اور اپنے مالک کاحق پوری دیانت داری سے ادا کرے، جب مالک کی خدمت پرمامور ہو،توپوری دیانت داری سے اس کا کام کرے، اس میں خیانت نہ کر ے، کوتاہی نہ کرے اورجونہی اذان کی آواز سنے،توپھر فوراً نماز کیلئے بھی حاضر ہوجائے، اللہ کابھی حق اداہورہا ہے ، اور اپنے مالک مجازی کابھی حق ادا ہورہاہے، فرمایا کہ اس شخص کو بھی دوہرا اجرملے گا۔[2]
Flag Counter