Maktaba Wahhabi

200 - 213
وہ اپنی بات نہیں کرتا۔ دین خالص اپناؤ: [اَلَا لِلہِ الدِّيْنُ الْخَالِصُ۝۰ۭ ][1] ترجمہ:خبردار! اللہ تعالیٰ ہی کے لئے خالص عبادت کرنا ہے ۔ چونکہ دین خالص چاہئے اور دین کو خالص رکھنے کی ایک ہی صورت ہے کہ صرف اللہ کی وحی کاانتخاب کیاجائے،لوگوں کے فتوے آجائیں، قصے کہانیاں آجائیں، من گھڑت حکایتیں آجائیں، ملفوظات آجائیں، دین خالص کہاں رہے گا؟کیا یہ دین خالص کی بات ہے کہ کسی پر اعتراض نہ کرو، اگر تم دیکھ رہے ہوکہ وہ شراب سے دھلے ہوئے مصلے پرنمازپڑھ رہا ہے،تو اعتراض نہ کرو، تم کیا جانو وہ معرفت کی کس اسٹیج پرہے؟کس منزل پرفائزہے؟ لعنت ہے ایسی معرفت پر!یہ کونسا دین ہے؟ یہ دین خالص کی بات ہے؟ جس چیز کو اللہ اور اس کے رسول نے حرام کہہ دیا، کوئی دنیا کادین اس کو حلال کہہ سکتاہے؟ تو فرمایا کہ جاؤ ایک ایک نبی کی دعوت دیکھو، اور ان سے پوچھو۔ [وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِيْ كُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللہَ وَاجْتَـنِبُوا الطَّاغُوْتَ۝۰ۚ ] [2] ہم نے ہرقوم میں رسول بھیجا،اس رسول کی ایک ہی دعوت تھی کہ ایک اللہ کی
Flag Counter