Maktaba Wahhabi

206 - 213
ردِعمل: چنانچہ خط پڑھ دیاگیا، پورے دربار نے سن لیا،ابوسفیان کاکہنا ہے: ’’فکثر عندہ اللغط، وارتفعت الأصوات‘‘ ’’لغط‘‘ان آوازوںکوکہتے ہیں ،جوسنائی دیں،لیکن سمجھ میں نہ آئے، کیا باتیں ہورہی ہیں،کوئی اعتراض کررہا ہے اورکوئی چیخ چلاکرانکار کررہاہے کہ یہ ہمارے دین، ہمارے مذہب اورہماری دعوت کے خلاف ہے،ایک شوربرپاہوگیا۔ ابوسفیان کاتجزیہ: ابوسفیان کاکہنا ہے کہ اس کے بعد ہمیں ہرقل کے دربار سے نکال دیاگیا،جب ہمیں نکال دیاگیا اورہم الگ ہوئے،تومیں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: ’’لقدأمر أمر ابن أبی کبشہ‘‘ کہ ابن ابی کبشہ کا دین اور اس کامعاملہ یہاں چھاچکا ہے،میں نے یہ محسوس کرلیا ہے:’’یخاف منہ ملک بنی الأصفر‘‘ روم کابادشاہ محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے ڈرگیا۔ ا س کی ہیبت یہاں طاری ہوچکی ہے، ایوانِ روم میں لرزہ طاری ہے، ہرقل کی پیشانی پرہم نے پسینہ بہتے ہوئے دیکھا ہے۔ ابوسفیان کے قبولِ اسلام کاسبب ابوسفیان کہتاہے:’’فمازلت موقنا بہ‘‘ اس سارے منظرکودیکھ کرمیرے دل میں بھی یقین کی ایک چنگاری روشن ہوگئی کہ
Flag Counter