Maktaba Wahhabi

209 - 213
دین کیسے غالب ہوگا؟: اللہ تعالیٰ ایسے کرے گا کہ ایک جماعت کو پیداکرے گا،اس جماعت کی خوبی کیا ہوگی؟ پیسوں سے مالامال ہوگی!نہیں، اس جماعت کی خوبی کیاہوگی؟ دنیا کے وسائل ہوں گے؟نہیں، [يُحِبُّہُمْ وَيُحِبُّوْنَہٗٓ]اس کو اللہ سے محبت ہوگی اور اللہ کو اس جماعت سے محبت ہوگی ،اور محبت کی اساس کیاہے؟ [قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللہَ فَاتَّبِعُوْنِيْ][1] اگر اللہ کی محبت چاہتے ہو،تومیری غلامی قبول کرلو، یعنی اللہ کے پیغمبر کی اطاعت کرو۔ ان نصوص کواگرجمع کریں، تودین کی اقامت کاکام اگر کسی جماعت کیلئے ممکن ہے، تو وہ جماعت اہل حدیث ہے،بس!باقی سب کے پاس علائق، تقلید اورفلاں فلاں ہے، سچا دین صرف جماعت اہل حدیث کے پاس ہے،نہ کوئی شخصیت ہے،صرف امام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ،ایک ہاتھ میں قرآن ہے،ایک ہاتھ میں حدیث ہے، اس دعوت میں کوئی جھول نہیں۔ اللہ اس قوم کے ذریعے دین کوغالب کرے گا، بس اللہ اس جماعت کوتوفیق دے، اس کوہدایت دے، غلطیاںہیں ،تواصلاح کاموقع دے اور اصلاح کی توفیق دے دے۔
Flag Counter